امید تھی مستقل ضمانت ملے گی، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے، زرتاج گل

May 31, 2024 | 09:26:AM
امید تھی مستقل ضمانت ملے گی، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے، زرتاج گل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ  چاہتی ہوں 9 مئی کے واقعے کو ختم کردیا جائے۔

گوجرانوالا میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جس کو سزا دینی ہے دے دیں لیکن پاکستان کے عوام کو آزاد کردیں،زرتاج گل نے کہا کہ چاہتی ہوں ملک آگے بڑھے آپس میں بیٹھیں اور اس کا حل نکالیں، امید تھی مستقل ضمانت ملے گی، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک دن یہیں پر ضمانت بھی ملے گی اور کیس بھی ختم ہوگا۔