مریم نواز کی قائداعظم بزنس پارک میں آسان رسائی کیلئے موٹروے انٹرچینج بنانے کی ہدایت

May 31, 2024 | 10:36:AM

 (24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قائداعظم بزنس پارک میں آسان رسائی کیلئے موٹروے انٹرچینج بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شیخوپورہ میں قائداعظم بزنس پارک کے دورے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی پلگ اینڈ پلے بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گارمنٹس سٹی سے ایک لاکھ افراد کے روزگار اور ویمن ایمپاورمنٹ میں مدد ملے گی،وزیراعلیٰ پنجاب نے بزنس پارک کی رابطہ سڑک ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا اور بڑے پیمانے پر شجر کاری کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم بزنس پارک میں آسان رسائی کیلئے موٹر وے انٹر چینج بنانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے امن و امان کے مسائل پر آر پی او کو طلب کر کے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور شیخوپورہ میں امن و امان کی بہتری کیلئے 10 دن کی مہلت دی۔

اس موقع پر لیبر کالونی اور ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کے قیام کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

 دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز کی پاکستان میں اقوام متحدہ کے 22رکنی وفد سےملاقات ہوئی، ملاقات میں تعلیم،صحت،زراعت اوردیگر شعبوں میں اشتراک کار مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

ملاقات میں اقوام متحدہ کے اداروں کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر ریفارمزاورحکومتی پالیسی سے متعلق آگاہ کیا۔

مزیدخبریں