خوف کی علامت آسیہ گینگ کے 2ارکان گرفتار

May 31, 2024 | 10:49:AM

(وقاص احمد،فاران یامین)لاہورمیں پولیس کی کارروائی ، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے بدنام زمانہ آسیہ بی بی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار ، ملزموں کے قبضےسے موبائل ، نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

لاہور میں ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان کی ہدایت پر سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگز کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ کی پولیس ٹیم کے ہمراہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی ،کارروائی کے دوران آسیہ ڈکیت گینگ کے 2 ارکان کو پکڑ لیا گیا ۔

ضرورپڑھیں:کشمور: دیرینہ دشمنی پر نامعلوم افراد کی کارپرفائرنگ، 4افرادقتل

پولیس ترجمان کے  مطابق بدنام زمانہ  آسیہ بی بی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان کو  گرفتار  کر لیا گیا ہے۔ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے چوری اور چھینے گئے 03 عدد موبائل فون ، کیش ،02 موٹر سائیکل ،پسٹل، 30 بور اور درجنوں گولیاں برآمد  ہوئی ہے۔

مزیدخبریں