اٹک:کالا چٹا پہاڑ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

May 31, 2024 | 10:57:AM

(محمد عمران)اٹک  کی تحصیل فتح جنگ میں کالا چٹا پہاڑ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ نےبڑے رقبے کو لپیٹ میں لےلیا، ریسکیو اور محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کالاچٹاپہاڑ کے جنگلات میں گزشتہ رات سے شدید آگ بھڑک اٹھی ،آگ کےبلندہوتے شعلے دورسے دکھائی دینے لگے ،آگ سے جنگلی حیوانات کے ضائع ہونے اور کروڑوں روپے مالیتی قیمتی لکڑی کے درخت جل کر راکھ بننے کا خدشہ پیدا ہو گیا،شدید آگ سے مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت ہائی جس کی وجہ سےشدید گرمی سے اہل علاقہ نڈھال ہو گئے۔
ریسکیو عملہ آگ بھجانے کے عمل کی کوشش میں مصروف  ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ ہرسال ان جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجوہات کی رپورٹ آج تک سامنے نہ آسکی،کالاچٹاپہاڑکے ان جنگلات میں شیشم،کوااوردیگر قیمتی درخت اورنایاب نسل کے پرندے بھی ضائع ہوتے ہیں ، اربوں روپےکے نقصان کےباوجودمستقبل کے لئے کوئی انتظام موجود نہیں۔

مزیدخبریں