آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آذربائیجان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
آرمی چیف نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی مثالی جرات و بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا،آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احمد منصور )آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیہون بہراموف کی ملاقات، آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق آرمی چیف اور آذربائیجان کے وزیرخارجہ نے علاقائی امن اور استحکام پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا،آرمی چیف اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی،آرمی چیف نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے آذربائیجان کو دفاع اور سلامتی کے شعبے میں جامع تعاون اور اعانت کا یقین دلایا۔
ضرورپڑھیں:سوشل میڈیا پر پوسٹ،عمران خان نے ایف آئی اے کو صاف انکار کردیا
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی مثالی جرات و بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا،آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی جانب سے اپنے ملک کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا ۔آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا،آرمی چیف اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی امن اور استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔