دھوکہ دہی کا الزام ،بھارتی اداکار سنی دیول کیخلاف مقدمہ درج

May 31, 2024 | 12:01:PM
 دھوکہ دہی کا الزام ،بھارتی اداکار سنی دیول کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنی دیول کیخلاف دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کرادیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلموں کے پروڈیوسر سورو گپتا نے بالی ووڈ اداکار سنی دیول پر دھوکہ دہی، جعلسازی اور جھوٹے دعوؤں کا الزام عائد کیا ہے، پریس کانفرنس کے دوران فلم پروڈیوسر نے ”غدر“ فلم کے ہیرو سنی دیول پر الزام لگایا کہ اداکار نے 2016 میں ان کے ساتھ 4 کروڑ روپے کے معاوضے کے عوض ایک فلم سائن کی، مگر فلم کی شوٹنگ کا آغاز تاحال نہ ہوسکا۔

 سورو گپتا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے فلمی پروجیکٹ کیلئے سنی دیول کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل کئے مگر فلم شروع نہ ہوسکی،سورو گپتا کا کہنا تھا کہ سنی دیول فلم شروع نہ کرنے کے باوجود ان سے پیسوں کا مطالبہ کرتے رہے مگر ”غدر 2“ کی کامیابی کے بعد انہوں نے پروڈیوسر سے رابطہ ختم کردیا۔

ٰپروڈیوسر نے اداکار پر مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی اور چالیس ملین روپے کو 80 ملین روپوں میں بدل دیا۔سورو گپتا نے بتایا کہ انہوں نے سنی دیول کیخلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

پولیس نے اداکار کو 30 اپریل کو ایک نوٹس جاری کیا تھا جس کے بعد ان کے دفتر سے خط موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اس وقت شہر میں موجود نہیں۔