نیشنل کوآرڈینیٹر انسدادِ پولیو پروگرام مستعفی ہو گئے

May 31, 2024 | 13:01:PM
نیشنل کوآرڈینیٹر انسدادِ پولیو پروگرام مستعفی ہو گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) نیشنل کوآرڈینیٹر انسدادِ پولیو پروگرام ڈاکٹر شہزاد بیگ نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع انسدادِ پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہزاد بیگ کا استعفیٰ کسی دباؤ کے تحت نہیں آیا، رواں ماہ ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کیا گیا، ٹائم میگزین 2024ء کی عالمی رہنماؤں کی فہرست میں ڈاکٹر شہزاد کا نام شائع کیا گیا، ڈاکٹر شہزاد بیگ واحد پاکستانی ہیں جنہیں فہرست میں شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے 200 یونٹس استعمال کرنیوالے صارفین کو خوشخبری سنا دی  

دوسری جانب ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات اور بیماری کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسدادِ پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔