مرغی سستی،فی کلو کتنے کی ہو گئی؟

May 31, 2024 | 13:08:PM
مرغی سستی،فی کلو کتنے کی ہو گئی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ٖڈیسک)چکن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری،پشاور میں مرغی سستی ہو گئی  جبکہ لاہور میں برائلر مرغی کی قیمتوں میں استحکام ہے۔

پشاور میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی ہوئی ،سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 325 سے کم ہو کر 310 روپے ہو گئی ہے۔

لاہور میں برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 416 روپے کی سطح پر برقرار ہے، گزشتہ روز گوشت کی قیمت میں پندرہ روپے کی کمی ہوئی تھی،لاہور میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 276 روپے فی کلو ہے جبکہ پرچون ریٹ 287 روپے فی کلو ہے۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 237 روپے کی سطح پر برقرار ہے، اس طرح پشاور میں مرغی سستی جبکہ لاہور میں قیمتیں برقرار ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:  بجلی نرخوں میں اضافے کی تجویز مسترد،200 یونٹس استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری