میرپور: نمبل کے جنگلات  سے شروع ہونے والی آگ نے تباہی مچا دی

May 31, 2024 | 13:21:PM

(زاہدبشیر) میرپورآزادکشمیر میں نمبل کے جنگلات  سے شروع ہونے والی آگ نے کھمب ٹاپ،نئی تہار، پیر گلی اور سہار کے جنگلات جلا دیئے۔

میرپور آزاد کشمیر میں گزشتہ رات سے نمبل کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، آگ کے پھیلنے سے کھمب ٹاپ، نئی تہار، پیر گلی اور سہار کے جنگلات جل کر خاک ہو گئے، رات گئے مقامی افراد نے آرمی کے دستوں کی مدد سے آبادی کے قریبی جنگلات سے آگ بجھا دی، جنگلات میں لگنے والی آگ سے شہر اور گردونواح میں دھویں کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کاونٹر فائیر کے ذریعے زیادہ جگہوں پر قابو پا لیا گیا ہے، مزید جنگلات میں بھی ڈیفنس لائنز بنائی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اٹک میں کالا چٹا پہاڑ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

دوسری جانب مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 2 دن قبل لگنے والی آگ سے اب تک سینکڑوں درخت جل گئے ہیں، محکمہ جنگلات نے شروع میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے کچھ اقدامات بھی نہیں کئے۔

مزیدخبریں