ٹیکس فری گارمنٹس سٹی میں مفت ٹریننگ،6ماہ سکالرشپس دیں گے:مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے کی ملاقات،موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک محمد اشرف ،راؤدلشاد)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹیکس فری گارمنٹس سٹی بنا رہے ہیں، گارمنٹس سٹی میں خواتین کو6ماہ مفت ٹریننگ ،سکالر شپ بھی دیں گے،چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضےاورمشینری بھی دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے کی ملاقات،ملاقات میں اکنامک قونصلر لارینٹ چوپیٹن بھی موجود تھےدو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اقوام متحدہ کے 22رکنی وفد نے ملاقات کی ، وفد کی سربراہی ریزیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے کی،وفد میں اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے مقامی سربراہ شامل تھے۔ملاقات میں تعلیم،صحت،زراعت ودیگر شعبوں میں اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،اقوام متحدہ کے اداروں کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال،مریم نواز نے ایجوکیشن ،ہیلتھ سیکٹر ریفارمزاورحکومتی پالیسی سے متعلق آگاہ کیا۔
ضرورپڑھیں:دوسروں کی نصیحت کی ضرورت نہیں ،آزادی اظہار رائے پر یورپ کے متعدد ممالک میں دوہرے معیار ہیں،پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹیکس فری گارمنٹس سٹی بنا رہے ہیں، گارمنٹس سٹی میں خواتین کو6ماہ مفت ٹریننگ ،سکالر شپ بھی دیں گے،چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضےاورمشینری بھی دیں گے۔
سربراہ یواین ٹیم محمد یحییٰ نے کہا کہ لاہور دیکھنے کا اشتیاق تھا،پنجاب کے لوگ متاثر کن ہیں،عوام کی خدمت کے مشن میں حکومت پنجاب کی بھر پور معاونت کریں گے،ملاقات کے دوران سینیٹر پرویز رشید،چیف سیکرٹری زاہد زمان اختربھی موجود تھے۔