روات میں جلسے کی اجازت انتظامیہ  کی بدنیتی،عامرمغل کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

May 31, 2024 | 15:27:PM
 روات میں جلسے کی اجازت انتظامیہ  کی بدنیتی،عامرمغل کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
کیپشن: تحریک انصاف کے رہنما عامرمغل
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے ایف نائن پارک کے بجائے روات میں جلسے کی اجازت دینے پر تحریک انصاف کے رہنما عامرمغل کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔

پی ٹی آئی رہنماعامرمغل  نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے بدنیتی کے تحت جلسے کی اجازت شہر سے 30کلومیٹر دور روات کے مقام پر دی ،اسلام آباد انتظامیہ کیوں تحریک انصاف کو اس کا جمہوری حق دینے سے  ڈرتی ہے،اسلام آباد میں جلسہ تحریک انصاف کا بنیادی آئینی جمہوری حق ہے،اسلام آباد کی عوام نے تینوں سیٹوں پر PTIکو 8فروری کو تاریخی مینڈیٹ دیا۔

عامرمغل کا کہنا تھا کہ  اسلام آباد کی عوام کے دل عمران خان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،تحریک انصاف نے تحریک تحفظ آئین پاکستان TTAP کے پلیٹ فارم سے اجازت مانگی تھی،جلسے کی درخواست 20مئی کو دی گئی تھی جس پر 11دن بعد فیصلہ کیا گیا ،درخواست میں F.9پارک میں جلسے کی اجازت مانگی گئی تھی جسے بدنیتی سے روات کے مقام پر تبدیل کیا گیا،آج شام کورکمیٹی اس اجازت نامے کا جائزہ لے گی۔

 عامرمغل نے مزید کہا کہ  کورکمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ روات میں ہی جلسہ کیا جائے یا دوبارہ سے ہائیکورٹ میں F.9پارک میں جلسے کی درخواست دی جائے،اصل سوال یہ ہے کہ F.9پارک میں انتظامیہ کو اجازت دینے میں کیا امرمانع ہےPTI وہاں نصف درجن سے زائد جلسے کر چکی ہے،کسی بھی جلسے میں کبھی بھی کوئی امن و امان کا مسئلہ درپیش نہیں آیا ۔