بانی پی ٹی آئی کیخلاف اور کیسز تیار کئے جارہے ہیں: علی محمد خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اور کیسز تیار کئے جارہے ہیں۔
علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کل سپریم کورٹ میں اپنا مؤقف پیش کیا، بانی پی ٹی آئی نے وکلاء کے ساتھ مشاورت کی اجازت مانگی ہے، نیب ترمیم کیس پر ہمارا موقف ہے اسے براہ راست دکھایا جائے، بانی پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل سے متنازع بیان پر آج پارٹی کااجلاس بلایا ہے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ رؤف حسن نے کل واضح کیا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو اس ویڈیو سے متعلق کوئی علم نہیں، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک کے وقار کو مد نظر رکھا ہے،محمد علی خان نے کہا ہے کہ حکومت کو ہم حکومت نہیں مانتے، ہمارے وکلاء پر دہشت گردی کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ فوج کے موازنے کے ٹوئٹ سے بانی پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں،ایک یوٹیوب چینل پر بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے نہ تو اس ٹوئٹ کا مواد دیکھا اور نہ ہی باقی چیزیں دیکھیں۔