رواں مالی سال چاول کی برآمدات میں نیا ریکارڈ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان نے رواں مالی سال 3 ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول برآمد کر کے نئے ریکارڈ بنا دیئے۔
رائیس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن سابق چئیرمین رفیق سلیمان کاکہنا ہے کہ چاول کی برآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے 40 فیصد کا بڑا اضافہ ہواہے ، پاکستان نے 50 لاکھ ٹن سے زائد چاول کی برآمدات کرکے چاول کی برآمدات میں ریکاردڈ بنا دیا ہے،گزشتہ مالی سال 2 ارب ڈالر کے مقابلے رواں مالی سال 3.50 ارب ڈالر کا چاول برآمد ہوا،
انہوں نے بتایا کہ چاول کی برآمدات میں اضافہ سیلاب کے بعد ریکارڈ فصل کی پیداوار بنی جبکہ ٹیکسٹائل اور دیگر برآمدات متاثر رہی۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت چاول کی فصل کے رقبے میں اضافے کیلئے پلاننگ کرے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ کاشتکاروں کو سہولت دینے کیلئے منصوبہ بندی کریں اور اب شرح سود میں فوری کمی کریں،
انہوں نے حکومت سے برآمدات بڑھانے کیلئے بجلی کی بلند قیمت میں کمی کی بھی اپیل کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کارکردگی میں سب سے پیچھے، رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا