گجرات :اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ پر 9ہزار شہریوں سے اضافی فیس وصولی کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا شہزاد ) گجرات پاسپورٹ دفتر کا میگا سکینڈل سامنے آ گیا ، شہری کی جانب سے پاسپورٹ دفتر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر 9ہزار شہریوں سے زائد فیسیں لینے کا الزام عائد کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہری کی جانب سے مبینہ کرپشن کے متعلق محکمہ داخلہ اور وفاقی محتسب کو درخواست دی گئی ہے ،درخواست گزار کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر حیات مقرر کردہ فیسوں سے زائد رقم وصول کرتا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اب تک 9ہزار شہریوں سے اڑھائی کروڑ روپے بٹور چکا ہے ،میگا سکینڈل سامنے آتے ہی ریجنل پاسپورٹ دفتر کا سارا عملہ تبدیل کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : ڈالرسستا، دیگر کرنسیاں مہنگی ہو گئیں