عمر سرفراز چیمہ کے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت برہم،تفتیشی کے وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)انسداددہشتگردی عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کیلئے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے تفتیشی افسر اور ایس ایچ او تھانہ شادمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں عمرسرفراز چیمہ کی ضمانت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،سابق گورنر کی جانب سے حسن یوسف شاہ اور سلمان شاہد نے دلائل دئیے،وکلا درخواستگزار نے کہاکہ پولیس عمر سرفراز چیمہ کے کیس میں ریکارڈ پیش نہیں کر رہی،ایک سال سے پولیس مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کر رہی،ریکارڈ پیش نہ ہونے کے باعث ضمانتوں پر فیصلہ نہیں ہو رہا ۔
عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کیلئے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر اور ایس ایچ او تھانہ شادمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،عدالت نے 4 جون کیلئے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں،عدالت نے تفتیشی افسر اور ایس ایچ او شادمان کو پچاس پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش نہ کیا تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونگے ۔
یہ بھی پڑھیں: 10 جون سے 13 اگست تک تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان