نواز شریف سے ناروے کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

May 31, 2024 | 19:00:PM
نواز شریف سے ناروے کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: نواز شریف سے ناروے کے سفیر کی ملاقات کا منظر
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے پاکستان میں تعینات ناروے کے سفیر نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف سے پاکستان میں ناروے کے سفیر پَیراَلبرٹ اِیلسوس نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے امور پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مارگلہ ہلز کے جنگلات کو آگ لگانے کے واقعات میں ملوث 3 افراد گرفتار

دورانِ ملاقات محمد نوازشریف نے کہا کہ ناروے میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رابطے اور تعاون بڑھانے کا ذریعہ ہیں، دونوں ممالک میں سرمایہ کاری، تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب ناروے کے سفیر نے محمد نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارک دی، جس پر سابق وزیراعظم نے ناروے کے سفیر کی آمد اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔