کہاں کہاں گرج چمک کیساتھ بارش ہو گی؟ گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری

May 31, 2024 | 19:21:PM
کہاں کہاں گرج چمک کیساتھ بارش ہو گی؟ گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)ملک بھر میں سورج غضب کی گرمی ڈھا رہا ہے جس سے شہری سخت پریشان حال ہیں،تاہم محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز وفاقی دارالحکومت اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ چلنے کےعلاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ آندھی /جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ تاہم کوہستان ، شانگلہ ، بٹگرام،سوات، چترال،دیر، ایبٹ آباد،ہری پور اور مانسہرہ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ تاہم مری، گلیات، چکوال، راولپنڈی ،اٹک ، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ ، نارووال،سیالکوٹ ،لاہور، قصور، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب ،فیصل آباد ،منڈی بہاؤلدین اور بہاولنگر میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شد ید گرم رہنے کے علاوہ جنوب مغر بی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے،      سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شد ید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا ۔ اس دوران بالائی اضلاع میں آندھی /جھکڑ چلنے کا امکان  ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  کچھ یوں ہیں، جیکب آباد50، دادؤ، تربت49 ، سبی، لسبیلہ 48، خیر پور، نورپور تھل ، بہاولنگر ، بھکر ،،موہنجوداڑو47،ڈیرہ غازی خان ،خانپور ، لاڑکانہ، منڈی بہاؤالدین، قصور اور اوکاڑہ میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔