(جنید ریاض )محکمہ تعلیم نے گرمی کی چھٹیوں میں اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی کے معاملے میں ڈیٹا کی درستگی کا حکم دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 36 اضلاع کو اساتذہ کے ڈیٹا کی درستگی کا حکم دے دیاہے , ایک روز میں 12 اضلاع اساتذہ کی سکول انفرمیشن سسٹم پر ڈیٹا کی درستگی کریں گے، سسٹم کو 4، 5 اور 6جون کو اوپن کیا جائے گا۔
لاہور میں اساتذہ کے ڈیٹا کی تصیح 4 جون کو کی جائے گی،محکمہ تعلیم نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: عید الاضحٰی پر سرکاری ملازمین کو لمبی چھٹیاں ملنے کا امکان