وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیرڈونلڈبلوم کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی ترجیحات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے متعلق ترجمان امریکی مشن کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں امریکہ اور پاکستان کی باہمی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا, دونوں رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی تعاون، پاکستان کی ساختی اقتصادی اصلاحات اور سلامتی ہر بات چیت کی , فریقین نے علاقائی اور اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
جوناتھن لالئی کا مزید کہنا تھاکہ امریکی سفیر نے پاکستان کی جاری اقتصادی اصلاحات کے لیے امریکہ کی حمایت کا اعادہ کیا, ڈونلڈ آرمن بلوم نے کاروباری روابط کو بڑھانے اور سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے امریکی حمایت پر زور دیا ،ڈونلڈ آرمن بلوم نے توانائی، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کے ممکنہ شعبوں پر بھی روشنی ڈالی۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ملاقات سے متعلق کہنا تھاکہ ملاقات میں سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دوطرفہ امور پر بات چیت کی گئی،سفیر ڈونلد بلوم نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو امریکہ کی جانب سے حالیہ دوروں کے بارے میں آگاہ کیا،نائب وزیراعظم اور امریکی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا،مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کو لمبی چھٹیاں ملنے کا امکان