پنجاب نے گندم خریداری کیلئے کوئی پیشکش نہیں کی، وزیر خوراک خیبرپختونخوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرخوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورونے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کیلئے کوئی پیشکش نہیں کی،گندم خریداری کا ہماراٹارگٹ پورا ہو چکا ہے، اب جتنے ٹرک انتظارمیں ہیں وہ واپس چلے جائیں ۔
وزیرخوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورونے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی گندم کی ضرورت 50 لاکھ میٹرک ٹن ہے، گندم کی خریداری پر 29 ارب 25 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں،گندم کی خریداری میں کرپشن پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،محکمہ خوراک میں اب تک 9 افراد کے خلاف کا رروائی ہوئی ہے،ان کاکہناتھا کہ پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کیلئے کوئی پیشکش نہیں کی،پنجاب کے کسانوں سے بھی گندم خریدی ہے ،کسانوں کے ساتھ مکمل تعاون کیاہے ، ہمارا ٹارگٹ پوراہوچکا ہے ،اب جتنے ٹرک انتظارمیں ہیں وہ واپس چلے جائیں ،گندم کی خریداری میں شفافیت کو مدنظر رکھا ہے۔
ادھرمعاون خصوصی برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کا کہناتھا کہ گندم کی خریداری میں شفافیت کویقینی بنایا، گندم کی خریداری کیلئے ایک خصوصی ایپ متعارف کرائی ، تمام گوداموں میں کیمرے نصب کئے گئے تھے، گندم کی خریداری میں کسی کی حق تلفی نہیں کی۔
جبکہ صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہاکہ محکمہ خوراک نے گندم خریداری کیلئے29 ارب روپے دینے کا فیصلہ کیا ، 40 لاکھ ٹن گندم اس لئے خریدی تاکہ بعد میں آٹے کا بحران نہ ہو، قبائلی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال ویسے ہی ہے ، قبائلی اضلاع کے فنڈز دیں تاکہ وہاں ترقیاتی کام کریں۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی موجیں،عیدالاضحیٰ پر لمبی چھٹیاں ملنے کا امکان