لاہور ؛بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا

May 31, 2024 | 22:48:PM

(اسرارخان)لاہور شالیمار کے علاقہ میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا ،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق واقعہ محمد دین کالونی میں پیش آیا، جہاں کاشف نامی شخص نے اپنی بہن 40 سالہ پروین کو گھر بلایا،اسی دوران دونوں بہن بھائی میں کسی بات پر بحث تکرار شروع ہوئی تو کاشف مشتعل ہو گیا، جس نے اندھا دھند فائرنگ کر کے پروین کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔

 واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے، جسکی گرفتاری کیلئے ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

مزیدخبریں