ایف بی آر نے مئی میں مقررہ ہدف سے زائد محصولات جمع کر لئے

May 31, 2024 | 23:05:PM
ایف بی آر نے مئی میں مقررہ ہدف سے زائد محصولات جمع کر لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے مئی 2024  میں مقررہ ہدف سے زائد محصولات جمع کرلئے۔

ایف بی آر کے مطابق مئی 2024  میں 760 ارب روپے کے محصولات جمع کئے گئے  ہیں،مئی 2024  میں مقررہ ہدف 745 ارب روپے کے مقابلہ میں 760  ارب روپے جمع کئے گئے،رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں مجموعی محصولات جمع کرنے میں 31   فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آر نے مئی 2023  کے مقابلہ میں مئی 2024  میں 33  فیصد کی غیر معمولی گروتھ رجسٹر کی ہے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے میں ڈومیسٹک ٹیکسز میں 43 فیصد کا متاثر کن اضافہ ہوا ہے،محصولات کے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے ٹیم ایف بی آر نے ان تھک محنت کی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے ایف بی آر کے افسران اور سٹاف کے عزم اور محنت کو سراہا ہے،ایف بی آر جون 2024 کے مقرر کردہ ہدف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

ٹیگز: