متنازعہ ٹویٹ کی وجہ سے ادا کا رہ وینا ملک بڑی مشکل میں پھنس گئیں

Oct 31, 2021 | 00:01:AM

(ما نیٹر نگ ڈیسک) ٹوئٹر پر ادا کا رہ وینا ملک  سےمتعلق ایک ٹرینڈ  چل رہا ہے، جس کی وجہ ایک ویڈیو ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق وینا ملک  نے نجی ٹی وی کےایک پروگرام میں شرکت کی، جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا، میزبان نے جب ان سے سوال کیا کہ آپ کی ٹویٹس کون لکھتا ہے؟ جس کے جواب میں وینا کا کہنا تھا کہ ٹویٹس میں سوچ تو میری ہوتی ہیں لیکن الفاظ کسی اور کے ہوتے ہیں۔یعنی اداکارہ وینا ملک کا ٹوئٹراکاؤنٹ کوئی اور استعمال کر رہا ہے،انھوں نے خود اس بات کا اعتراف بھی کرلیا۔

 میزبان نے مزید پوچھا کہ یہ الفاظ لکھتا کون ہے؟ اس پر وینا ملک نے کہا کہ اندازہ لگاتے رہیں، مجھے اردو اتنی اچھی طرح سےلکھنی نہیں آتی۔ جس پر میزبان نے پوچھا کہ ٹویٹ آپ نہیں کر رہیں؟ تو وینا ملک کہنے لگیں کہ ٹویٹ میں ہی کر رہی ہوں۔

میزبان نے بات بدلتے ہوئے ایک اور ٹویٹ کا ذکرکیا،" آپ نے کہا کہ عظمت سعید شیخ کو حدیبیہ کی انکوائری کرنی چاہیے۔" تاہم ویناحدیبیہ اور عظمت سعید شیخ سے لاعلم نکلیں، انھیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ ٹویٹ اُنھوں نے کب کی۔ اس کلپ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انھیں آڑے ہاتھوں لیا، اور خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹر راشد خان نے شہناز گِل کی پوسٹ پر کیا کہا؟جانیے

مزیدخبریں