فوج کے سینئر حکام کی پولیس شہداءکے اہل خانہ سے ملاقات ، فاتحہ خوانی ، خرا ج عقیدت پیش کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سینئر حکام کی پولیس شہداءکے اہل خانہ سے ملاقات، فاتحہ خوانی کی اور شہداءکی قربانیوں پر ان کو خرا ج عقیدت پیش کیا۔ فوجی حکام نے غمزدہ خاندانوں کی مالی امداد او ر زخمی پولیس اہلکاروں کی بھی عیادت کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پا ک فو ج کےسینیر حکا م نے پتوکی کے رہائشی اے ایس آئی محمد اکبر ، قصور کے پولیس کانسٹیبل غلام رسول ، نارنگ منڈی کےپولیس کانسٹیبل محمد ایوب ، پسرور سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل خالد جاوید سمیت پولیس شہداءکے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔
یہ بھی پڑھیں:نیشنل بینک پر سائبر حملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔۔سٹیٹ بینک