(24نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سینئر حکام کی پولیس شہداءکے اہل خانہ سے ملاقات، فاتحہ خوانی کی اور شہداءکی قربانیوں پر ان کو خرا ج عقیدت پیش کیا۔ فوجی حکام نے غمزدہ خاندانوں کی مالی امداد او ر زخمی پولیس اہلکاروں کی بھی عیادت کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پا ک فو ج کےسینیر حکا م نے پتوکی کے رہائشی اے ایس آئی محمد اکبر ، قصور کے پولیس کانسٹیبل غلام رسول ، نارنگ منڈی کےپولیس کانسٹیبل محمد ایوب ، پسرور سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل خالد جاوید سمیت پولیس شہداءکے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔
یہ بھی پڑھیں:نیشنل بینک پر سائبر حملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔۔سٹیٹ بینک