کورونا سے 11اموات۔۔ 1402 کی حالت تشویشناک

Oct 31, 2021 | 08:04:AM

(24نیوز) پاکستانی حکومت کی بہتر حکمت عملی کے باعث کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پا لیا گیا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موذی کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 11افراد جاں بحق ہوگئے۔733نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح1.52فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پنجاب میں  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں48ہزار192افراد کے نئے ٹیسٹ کئے گئے، 733مثبت کیسز رپورٹ ہوئے،  جبکہ ہسپتالوں میں داخل 1ہزار402مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے۔ 


 یہ بھی پڑھیں:قومی کھلاڑیوں کے ابو ظہبی میں سیر سپاٹے ۔۔تصاویر وائرل

مزیدخبریں