بھارتی کپتان ڈرے ہوئے۔۔ کوہلی کا میچ سے قبل ٹرینٹ بولٹ کو ڈھیلا سا جواب

Oct 31, 2021 | 11:53:AM
ٹرینٹ، بولٹ، ویرات، کوہلی
کیپشن: ٹرینٹ بولٹ اور ویرات کوہلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹرینٹ بولٹ کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نیوزی لینڈ کے بالرز پر دباؤ ڈالنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  متحدہ عرب امارات  میں کھیلے جانیوالے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ  میں آج  گروپ بی کا اہم بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ،اس میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کے سیمی فائنل  میں پہنچنے کے چانسز  زیادہ ہو جائیں گے جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر  ہو سکتی ہے۔ اس اہم ٹاکرے سے پہلے ٹرینٹ بولٹ کے بیان کے جواب میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویر ات کوہلی نے کہا ہے کہ اگر ٹرینٹ بولٹ شاہین آفریدی کی باؤلنگ کی نقل کرنا چاہتے ہیں تو یقینی طور پر انہیں شاہین آفریدی کی باؤلنگ دیکھ کر حوصلہ ملا ہوگا اور وہ ایسا کرنا چاہیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹرینٹ بولٹ کامقابلہ کرنا ہو گا اور ہم ٹرینٹ بولٹ سمیت نیوزی لینڈ کے باولرز پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کریں گے ۔

واضح رہےکہ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹرینٹ بولٹ نے کہا تھا کہ میں بھارت کے ساتھ ویسا سلوک کرنا چاہوں گا جیسا کہ پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے ان کے ساتھ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی مجھے معلوم نہیں ہے کہ بھارت کے خلاف کونسا بالر کونسے اوور کرے گا، تاہم شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے خلاف جو باؤلنگ کی وہ کسی بھی بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر کے لئے بہترین چیز تھی، یقینی طور پر اگر مجھے موقع ملا تو میں وہی کچھ کرنا چاہوں گا جو شاہین شاہ نے کیا تھا، دبئی میں اگر سوئنگ ملی تو اسی طریقے سے باولنگ کرنے کی کوشش کروں گا۔

مزید : بوم بوم آفریدی کومیچ کے دوران  کس کھلاڑی نے سیلوٹ مارا۔۔؟۔ ۔ویڈیو وائرل