افغانستان کیخلاف میچ کے ہیرو محمد آصف کے والد اور بھائیوں کو ڈی سی آفس سے بلاوا، جانے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)افغانستان کیخلاف میچ میں ایک اوور میں چار چھکے مارنے والے قومی کرکٹرمحمد آصف قوم کے ہیرو بن گئے ،افغانستان کیخلاف میچ کے فاتح کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے،فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر نے بھی افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین کارکردگی پر مبارک باد دینے کیلئے کرکٹر آصف علی کی فیملی کو اپنے دفتر آنے کی دعوت دے دی تھی۔
ڈپٹی کمشنر آفس کے سٹاف نے بذریعہ فون کرکٹر آصف علی کے بھائی سے رابطہ کیا اور ان کے بھائیوں اور والد کو کل دوپہر 2 بجے ڈی سی آفس آنے کا بلاوا بھیجا تھا، جس پرآصف علی کی فیملی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس آنے سے معذرت کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شا ہد آفریدی کی بہن ہوں۔۔سابق کپتان کی بیٹی کی ویڈیو وائرل
آصف علی کے بھائی کاشف نے بتایا ہے کہ ان کی فیملی کی مصروفیات کو جانے بغیر ہی ڈپٹی کمشنر آفس نے ملاقات کا وقت طے کر کے میڈیا کو آگاہ کر دیا تھا جبکہ ان کے فیملی ممبران ذاتی مصروفیت کی وجہ سے گھر سے باہر اور بتائے گئے وقت پر دستیاب نہیں تھے،ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بھی ذاتی مصروفیات ہی وجہ بتائی ہے۔
واضح رہے کہ آصف علی نے دو روز قبل پاک افغان میچ کے دوران چار چھکوں سے افغانیوں کے چھکے چھڑا دیئے تھے، سات گیندوں پر پچیس رنز کی اننگز کھیل پاکستان کو جیت دلائی تھی اور میچ کے ہیرو قرار پائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: یا شیخ پلیز،پلیز،گھٹنوں پر بیٹھ کر راکھی ساونت نے دبئی کے شیخ سے ایسا کیا کہہ دیا کہ بھاگ کھڑا ہوا ، ویڈیو وائرل