حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے 

Oct 31, 2021 | 18:59:PM

(24 نیوز)حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے ۔
ذرائع کے مطابق مذہبی تنظیم آئندہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کرے گی ،مذہبی تنظیم آئندہ بطورسیاسی جماعت سیاسی دھارے میں شریک ہو گی ،ذرائع کاکہناہے کہ حکومت کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکنوں کو رہا کردے گی ،دہشتگردی سمیت سنگین مقدمات کاسامنا کرنے والے کارکنوں کو عدالت سے ریلیف لینا ہو گا ،دھرنے کے شرکا کیخلاف حکومت کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کریگی ۔

یہ بھی پڑھیں: شا ہد آفریدی کی بہن ہوں۔۔سابق کپتان کی بیٹی کی ویڈیو وائرل
ذرائع کے مطابق مذہبی تنظیم کی جانب سے مفتی منیب الرحمان نے بطور گارنٹر معاہدے کیلئے کردار ادا کیا ،حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، اسد قیصراورعلی محمد خان نے معاہدے پر دستخط کئے ۔
ذرائع کے مطابق دھرنے کے شرکا آج رات تک راستہ کھول دیں گے،دھرنے کے شرکا ایک دور روز میں واپس گھروں کو جائیں گے ،ذرائع کامزید کہناتھا کہ حکومت مذہبی جماعت کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کیخلاف میچ کے ہیرو محمد آصف کے والد اور بھائیوں کو ڈی سی آفس سے بلاوا، جانے سے انکار

مزیدخبریں