(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف میں پارٹی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ،پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹیں گرادی ۔
پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ وزیر دفاع پرویز خٹک کا بھتیجا اور ایم پی اے لیاقت خٹک کے بیٹے سابق تحصیل ناظم احد خٹک پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ،انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت ایم این اے عمران خٹک کے بھائی عبدالرحمن خٹک بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کیخلاف میچ کے ہیرو محمد آصف کے والد اور بھائیوں کو ڈی سی آفس سے بلاوا، جانے سے انکار
واضح رہے کہ دو روز قبل تحریک انصاف(پی ٹی آئی )سندھ کے اہم رہنما اور پی پی 87 ملیرکراچی سے ٹکٹ ہولڈر سردار قادر بخش خان گبول نے سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔پی ٹی آئی رہنما سردار قادر بخش خان گبول نے پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے ملاقات کی اور تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، پیپلزپارٹی ملیر کے قائم مقام صدرعدیل اختر شیخ،جنرل سیکرٹری صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرمحمد ساجد جوکھیواورترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹرمرتضیٰ وباب بھی موجودتھے.
خیال رہے کہ سردار قادر بخش خان گبول نے 2018 کے عام انتخابات میں پی ایس 87 ملیر کراچی سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا اور 12 ہزار 341 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے