( نیوزایجنسی)قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ میچ سے پہلے منفی نہیں سوچنا چاہئے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ٹیم میں تمام کھلاڑی بہت اچھے ہیں اور اگر کھلاڑی اچھے نہ ہوتے تو ٹیم میں نہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی کا مائنڈ سیٹ بالکل ٹھیک ہے اور آصف علی کو اوپنر کے طور پر بھی لایا جاسکتا ہے، ایسے کھلاڑیوں کو پروموٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔
جاوید میانداد نے کہا کہ 5 باؤلر ز میں سے ایک کو تو مار پڑتی ہی ہے اور ہماری جو ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے گئی ہے وہ بہترین ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغان ٹیم نیوزی لینڈ اور بھارت کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے جبکہ افغان ٹیم کے کھلاڑی کافی محنت کر رہے ہیں،افغان ٹیم کے کھلاڑی بھی خود کو ثابت کرنا چاہتے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ میچ میں ہار جیت تو ہوتی ہی ہے اور کوئی بھی باؤلر مار کھا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔شا ہد آفریدی کی بہن ہوں۔۔سابق کپتان کی بیٹی کی ویڈیو وائرل
آصف علی کا مائنڈ سیٹ بہترین ۔میچ سے پہلے منفی نہیں سوچنا چا ہئے۔ جاوید میانداد
Oct 31, 2021 | 19:37:PM