”نوازشریف کو چوری کا پیسہ واپس کرنا ہوگا“فرخ حبیب کی تقریر کے دوران سٹیج ٹوٹ گیا 

Oct 31, 2021 | 19:49:PM

(24 نیوز)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی ترقی کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں ،وزیراعظم عمران خان عام آدمی کیلئے سہولتیں پیدا کرنا چاہتے ہیں ،نوازشریف سمیت دیگر افراد کو چوری کا پیسہ واپس کرنا ہوگا۔فرخ حبیب کی تقریر کے دوران سٹیج ٹوٹ گیا ۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہاکہ خیبرپختونخواکی تمام آبادی کو 10 لاکھ روپے سالانہ کا ہیلتھ کارڈدیاگیا ہے،پنجاب کی تمام آبادی کو جلد ہیلتھ کارڈ دیئے جائیں گے،صحت کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک علاج کرایا جا سکتا ہے، دسمبر تک پنجاب کے ہر شہری کو صحت کارڈ کی سہولت دے دیں گے،عمران خان عوام کی خدمت کے جذبے سے اقتدار میں آئے،آئندہ سال پاکستان گندم میں خودکفیل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کیخلاف میچ کے ہیرو محمد آصف کے والد اور بھائیوں کو ڈی سی آفس سے بلاوا، جانے سے انکار
وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک کی ترقی کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں ،وزیراعظم عمران خان عام آدمی کیلئے سہولتیں پیدا کرنا چاہتے ہیں ،نوازشریف سمیت دیگر افراد کو چوری کا پیسہ واپس کرنا ہوگا۔فرخ حبیب کی تقریر کے دوران سٹیج ٹوٹ گیا ۔
فرخ حبیب کی تقریر کے دوران سٹیج ٹوٹ گیا ،فرخ حبیب نے ساتھیوں کو کھڑے رہنے کی تلقین کردی،وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہاکہ چھوٹے موٹے جھٹکے لگتے رہتے ہیں،سٹیج ٹوٹنے پر لوگوں کو سٹیج سے اتار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے

مزیدخبریں