”فرانسیسی سفیر اور سعد رضوی کے متعلق مطالبات کا کیا ہوا؟“صحافی کے سوال پر مفتی منیب کا اہم جواب

Oct 31, 2021 | 20:32:PM

Read more!

(24 نیوز)مذہبی تنظیم کی مجلس شوریٰ کے رکن مفتی منیب نے کہاہے کہ فرانسیسی سفیر اور سعد رضوی کے متعلق مطالبات سب طے ہو گیاہے۔
حکومتی وزراکیساتھ پریس کانفرنس کے بعد مذہبی تنظیم کی مجلس شوریٰ کے ارکان وزیرآباد دھرنے پر روانہ ہو گئے، مفتی منیب الرحمان اور مولانا بشیر فاروقی بھی وزیرآباد روانہ ہو گئے، ذرائع کے مطابق قائدین شرکا سے خطاب کریں گے اوردھرنا ختم کرنے کااعلان کریں گے،ذرائع کے مطابق مذہبی تنظیم دھرنا ختم کرکے جی ٹی روڈ کھول دے گی لیکن قریب میدان میں چلی جائے گی،ذرائع کاکہناہے کہ انتظامیہ نے آج رات کو جی ٹی روڈ کھولنے کی تیاریاں شروع کردیں ، دھرنا ختم ہونے کے اعلان کے بعد انتظامیہ کنٹینر ہٹانے کاکام شروع کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کیخلاف میچ کے ہیرو محمد آصف کے والد اور بھائیوں کو ڈی سی آفس سے بلاوا، جانے سے انکار
صحافی کے فرانسیسی سفیر اور سعد رضوی کے متعلق مطالبات کا جواب دیتے ہوئے مفتی منیب نے کہاکہ سب طے ہوگیا ہے،ایک اور سوال کالعدم کا لفظ، کیا نام نیکٹا کی فہرست سے نکل رہاہے؟ کا جواب دیتے ہوئے مفتی منیب نے کہاکہ آپ اسے آئین و قانون کے دائرے میں فعال سیاسی جماعت کے طورپردیکھیں گے۔

یہ بھی  پڑھیں:  پاکستان سے شکست۔اہم کھلاڑی کا انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ نے کا اعلان

مزیدخبریں