(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ حفیظ کی شوہر اور بیٹی کیساتھ تصاویر وائرل ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20ورلڈکپ دبئی میں جاری ہے ،قومی کرکٹر ز کے اہلخانہ بھی میچز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ،قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ کی اہلیہ نے دبئی میں اپنے شوہر اور بیٹی کیساتھ تصاویر شیئر کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کیخلاف میچ کے ہیرو محمد آصف کے والد اور بھائیوں کو ڈی سی آفس سے بلاوا، جانے سے انکار
نازیہ حفیظ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ حفیظ میری زندگی کا سلطان اور ایمان شہزادی ہے،اللہ کا شکرہے کہ زندگی کا ہر لمحہ لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔
نازیہ حفیظ کی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں، مداحوں کی جانب سے ان کی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور ان کیلئے نیک تمناﺅں کااظہار کیا جارہاہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے