کون کہتا تھا ڈالر کی قیمت بڑھ جائے تو سمجھو وزیراعظم چور ہے؟شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کا وقت پورا ہو چکا،پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کیلئے آج تک کچھ نہیں کیا۔
ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ آج اپنے گھر آیا ہوں، جولائی 2010 میں جنوبی پنجاب میں سیلاب آیا تھا تو میں جنوبی پنجاب کے کونے کونے میں عوام کے پاس حاضرہوا تھا، ہم نے جنوبی پنجاب کو دوبارہ آباد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ”فرانسیسی سفیر اور سعد رضوی کے متعلق مطالبات کا کیا ہوا؟“صحافی کے سوال پر مفتی منیب کا اہم جواب
انہوں نے کہا کہ اس وقت کھاد کی قیمت 1200 روپے تھی جو آج 2400 روپے ہے، آج ڈی اے پی کی قیمت آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے، ہم نے کسانوں کو نئے گھر دیئے، شمسی توانائی فراہم کی اور غریب کسانوں میں اربوں روپے تقسیم کیے۔شہبازشریف نے کہا کہ پورے جنوبی پنجاب میں دانش سکول نواز شریف کی لیڈرشپ میں بنے جبکہ آج بے روزگاری اور مہنگائی میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے، مہنگائی اورغربت نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور گزشتہ ساڑھے 3 سال میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی بھی ہو چکا ہے۔
پی ڈی ایم کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں یونیورسٹی نواز شریف نے بنائی تھی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کون کہتا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھ جائے تو سمجھو وزیراعظم چور ہوتا ہے؟
یہ بھی پڑھیں:بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ۔سابق بھارتی کرکٹرکی پاکستان کے فائنل تک پہنچنے کی پیشگوئی