صحافی صدف نعیم کی موت کی تحقیقات کرائی جائے ،رانا ثنا اللہ 

Oct 31, 2022 | 00:52:AM

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ صحافی صدف نعیم کی موت کی تحقیقات کرائی جائے ،موقع پر موجود صحافیوں کے انکشافات کے بعد معاملہ مشکوک ہوگیا۔
رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے بیگناہ خاتون رپورٹر کی موت کی تحقیق کرائے ، دھکا دینے والے شخص کو گرفتار کیاجائے، قانون کے تقاضے پورے کئے جائیں ،ان کاکہناتھا کہ اس شہادتی بیان کے بعد ضروری ہے واقعے کی تحقیقات ہوں ، پنجاب حکومت نے اپنی قانونی ذمے داری پوری نہ کی تو وفاقی حکومت اپنا قانونی فرض ادا کریگی ۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے

مزیدخبریں