اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، مزید 17 افراد میں ڈینگی کی تشخیص

Oct 31, 2022 | 10:19:AM

 (24 نیوز) اسلام اباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافے ہونے لگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔

ڈی ایچ او رپورٹ کے مطابق اسلام اباد میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہے۔ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 758 ہوگئی، دیہی علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 13 کیسز سامنے آئے، دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد 2 ہزار 766 ہوگئی۔

ضرور پڑھیں :ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں ڈینگی کے 4 کیسز سامنے آئے، شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 1 ہزار 992 ہوگئی۔ فیڈرل جنرل اسپتال چک شہزاد میں ڈینگی کے 7 مریض داخل ہیں۔ شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزیدخبریں