فارن فنڈنگ کیس :عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

Oct 31, 2022 | 10:38:AM
24 نیوز ,اسلام آباد بینکنگ کورٹ, فارن فنڈنگ کیس , عمران خان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد(24 نیوز )اسلام آباد بینکنگ کورٹ میں عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت،عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ،بنکنگ کورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد بینکنگ کورٹ میں کیس کی سماعت بنکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کی،عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا ، عدالت نے عمران خان کی ضمانت میں توسیع اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ سنادیا ۔


مقدمے کی سماعت  کے دوران پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے،پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے حفاظتی ضمانت ہائیکورٹ سے حاصل کی، عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی، وکیل انتظار پنجوتھا نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان لاہور میں لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں،کیس کا پہلے حدود کا ایشو تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے حدود کا تنازعہ حل کیا ہے۔

ضرور پڑھیں :تحریک انصاف کے اہم رہنما کیخلاف مقدمہ درج
ملزم کے وکیل نے جوابی دلائل میں مزید کہا کہ عمران خان سیاسی پارٹی کے قائد ہیں اور وہ لانگ مارچ کی سربراہی کر رہے ہیں، ہماری درخواست آج کی حد تک ہے ویسے عمران خان ہر جگہ پیش ہوتے ہیں،پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کی جائے، یہ تو کوئی جواز نہ ہوا عمران خان لانگ مارچ کر رہے ہیں پیش نہیں ہو سکتے ۔

جج نے وکیل انتظار پنجوتھا سے استفسار کیا کہ  آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ ملزم کے وکیل نے جواب دیا کہ راجہ رضوان عباسی سپیشل پراسیکیوٹر تعینات ہیں،سپریم کورٹ نے سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے حوالے سے فیصلے دے رکھے ہیں۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ،بنکنگ کورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع کر دی۔