ڈالر سستا،پائونڈ مہنگا ،ڈار کی دھمکی کام کرگئی

Oct 31, 2022 | 10:43:AM
ڈالر ,انٹربینک,معاشی ماہرین,اسمگلنگ, چاندی ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی (اشرف خان)وزیر خزانہ کا ڈالر ہولڈنگ کرنے والوں پر ایکشن کا عندیہ کام کرگیا ۔ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک بار پھر تگڑا ہونے لگا ۔انٹربینک میں ڈالر 97 پیسے سستا ہوگیا ۔


97 پیسے کمی کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 222 روپے سے نیچے آگیا ،انٹربینک میں ڈالر 222.47 روپے سے کم ہوکر 221.50 روپے کا ہوگیا ۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1 روپے  58 پیسے سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 222 روپے کے بعد 221 روپے  سےبھی نیچے آگیا ،انٹربینک میں ڈالر 222.47 روپے سے کم ہوکر 220.89 روپے پر بند ہوا،ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.72 فیصد بہتری ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی اور دیگر کرنسی مہنگی ہوگئی ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کمی سے 227  روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 5.50 روپے مہنگا یوکر 231.25 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 8.30 روپے اضافےسے 270 روپے کا ہوگیا ،اماراتی درہم 80  پیسے مہنگا ہوکر 66 روپے کا ہوگیا ،سعودی ریال 1.70 روہے مہنگا ہوکر 62.10 روپے پر پینچ گیا ،ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے دیگر کرنسی کی قدر میں اضافہ ہواہے۔


معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے پھر عندیہ دیا ہے کہ ڈالر کی اصل قیمت 200 روپے سے نیچے ہے ،وزیر خزانہ نے ڈالر ہولڈنگ کرنے والوں اور ڈالر کی اسمگلنگ کرنے والوں پر بھی ایکشن لینے کا صاف کہ دیا ہے ،اے ڈی بی سے 1.50 ارب ڈالر ملنے کےبعد دیگر مالیاتی اداروں سے بھی پاکستان کو 2 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے ،سیاسی غیر یقینی صورتحال کا بھی روپے پر پریشر ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان  رہا ،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 158 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا ،100 انڈیکس 0.39 فیصد اضافے سے 41 ہزار 299 کی سطح پر پہنچ گیا ،ماہرین کا کہنا ہے کہ شئیرز کے بہتر ریٹ ہونے پر سرمایہ کارون کی جانب سے خریداری کا رجحان ہے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ،ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک میں سونے کی قیمت میں 1400 روپے اضافہ ہو گیا تھا ، فی تولہ ایک لاکھ 52 ہزار400 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونا1200 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار658 روپے ہوگیا۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 1580 روپے پر برقرار رہی ۔