مشہور بالی ووڈ اسٹار کے گھر سے بُری خبر،دعائوں کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے جانے والے اداکارعامر خان کی ماں زینت حسین کو دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سےانہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان دیوالی کی چھٹیوں پر اپنے گھر موجود تھے جہاں ان کی ماں کو دل کا دورہ پڑا، مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنی ماں کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کروا دیا ہے جہاں عامر خان بھی اپنے دیگر اہل خانہ کے ہمراہ اسپتال میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی ماں کا خیال رکھ رہے ہیں۔
ڈاکٹرز کی رپورٹس کے مطابق زینت حسین کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے جبکہ تاحال اہل خانہ کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا گیا۔
یاد رہے کہ رواں سال 13 جون کو عامر خان نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی ماں کا یوم پیدائش منایا تھا۔ پارٹی میں اداکار کی سابق اہلیہ کرن راؤ اور ان کے بیٹے بھی موجود تھے۔