پاپ بینڈ BTS کے گلوکار کم سیوک جن کاپہلاسولو گاناسوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بین القوامی شہرت یافتہ جنوبی کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر کم سیوک جن نے اپنا پہلا سولو گانا ریلیز کر دیا ہے۔کم سیوک جن نے 28 اکتوبر کو اپنا پہلا سولو گانا ’دی ایسٹرونوٹ‘ریلیز کیا ہے، جو دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب کی میوزِک کی کیٹیگری میں کم سیوک جن کا یہ گانا پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔کورین گلوکار کو لانچ کرنے والی کمپنی ’بگ ہٹ انٹرٹینمنٹ‘ کے مطابق، ’دی ایسٹرونوٹ‘ اس وقت 97 مختلف ممالک میں آئی ٹیونز چارٹ پر پہلی پوزیشن پر ہے۔
اس گانے کی میوزک ویڈیو کے ریلیز ہوتے ہی صرف 20 گھنٹوں میں اسے 15.3 ملین ویوز ملے جبکہ گانے کی 7 لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہو گئیں۔
یاد رہےکہ کورین پاپ بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے تمام ممبرز نے جنوبی کوریا کے قانون کے تحت اپنے لازمی فوجی فرائض سرانجام دینے کے لیے میوزک سے بریک لیا ہے۔فوجی فرائض سرانجام دیتے ہوئے ’بی ٹی ایس‘ کے ممبرز کا بطور بینڈ ایک ساتھ پرفارم کرنا بہت مشکل ہے، اس لیے فی الحال بی ٹی ایس کے مداح اپنے پسندیدہ کورین گلوکاروں کے صرف سولو گانوں سے ہی لطف اندوز ہو سکیں گے۔