چچا نے 2 سگے بھتیجوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Oct 31, 2022 | 11:44:AM

(حسن خالد)کاہنہ کے علاقے  بھوئے آصل کےقریب دوہرےقتل کی واردات،چچا نے  فائرنگ سے2سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔آئی جی پنجاب  نے بھی  واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چچا نے اپنے سگے بھتیجوں پر گرلیاں چلا دیں ،گولیاں لگنے سے دونوں سگے بھائی جاں بحق ہوگئے،مقتولین کی شناخت21سالہ اسد،25سالہ حمزہ کےنام سے ہوئی،پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق سگے چچانےجھگڑے پر بھتیجوں کو قتل کیا،مقتولین بھائی سگےباپ کےقتل کےکیسزسےبری ہوکرآئےتھے۔

ضرور پڑھیں :صحافیوں کے ساتھ پولیس گردی ،ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار معطل
پولیس کا کہنا ہے کہ سگے باپ کے قتل میں چچا جاوید مدعی تھا،چچا جاوید نےبھائی کے قتل کےمقدمہ میں بھتیجوں کو قتل کیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل د ے دیں،مقتولین کےسر پر گولیاں ماری گئیں، گھر میں مردہ پائے گئے۔


سی سی پی او کا نوٹس، ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی ،سی سی پی او  نے  قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے،سی سی پی او کا کہنا ہے کہ شواہد کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔

آئی جی پنجاب  نے بھی  واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے،آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی،آئی جی پنجاب نے  ملزم کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیا ہے،آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں اور فزانزک شواہد کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا جائے۔

مزیدخبریں