(24 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جاں بحق خاتون رپورٹر صدف نعیم کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے صدف نعیم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
دوسری جانب سیاسی رہنماؤں کا بھی شہید صحافی صدف نعیم کے گھر تعزیت کے لئے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سبطین خان، اسدعمر، عمر ایوب، شفقت محمود، وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد، ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید بھی صدف نعیم کے گھر پہنچے۔ انہوں نے صدف نعیم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔
وفاقی وزیر شازیہ مری بھی شہید صحافی صدف نعیم کے گھر پہنچیں۔ انہوں نے اہلخانہ سے تعزیت اور ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ خیال رہے خاتون صحافی حقیقی آزادی مارچ میں عمران خان کے کنٹینر تلے آکر جاں بحق ہو گئی تھیں۔