(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دھمکیوں پراتر آئے ۔خطرناک نتائج کی دھمکی دے دی ۔
عمران خان نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر۔ میں 6 ماہ سےملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں۔سوال صرف یہ ہے کہ آیا یہ بیلٹ باکس کےذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن؟
یا د رہے پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے،یہ مارچ آج سادھو کی سے اپنے سفر کا آغاز کرے گا ۔
واضح رہے کہ عمران خان کے کنٹینر نے نجی ٹی وی کی رپورٹر صدف نعیم کو کچل دیا تھا ، جاں بحق ہونے والی نجی ٹی وی کی خاتون صحافی صدف نعیم کو سپردخاک کیا گیا۔