چین پاکستان میں سب سے بڑا سرمایہ کار، سی پیک گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا: وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا، چین پاکستان میں سب سے بڑا سرمایہ کار ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان چائنہ بزنس اینڈانویسٹمنٹ فورم کی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چائنہ بزنس اینڈانویسٹمنٹ فورم کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں، امید ہے یہ فورم دونوں ملکوں میں تھارتی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں کے تحت چین پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کر رہا ہے، چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں بجلی کا بحران ختم ہوا، سیلاب کے دوران بھی چین نے پاکستان کی سب سے زیادہ امداد کی، ہمیں چین سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔