پیسا پھینک تماشا دیکھ، ٹویٹر کی نئی پالیسی کیا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آپ جلد ہی پیسوں کی ادائیگی کر کے ٹویٹر بلیو ٹِکس حاصل کرسکتے ہیں۔
ٹوئٹر پر چارج سنبھالنے کے چند ہی دن بعد ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بڑی تبدیلیاں کرنا شروع کر دی ہیں۔مسک نے کچھ دن پہلے ٹویٹر کے سی ای او پیراگ اگروال کے ساتھ ساتھ عملے کے دیگر اہم ارکان کو بھی برطرف کر دیا تھا اور اب سوشل نیٹ ورک اپنی بلیو ٹکس کے لیے پیسے لینا شروع کر سکتا ہے۔
Twitter will be forming a content moderation council with widely diverse viewpoints.
— Elon Musk (@elonmusk) October 28, 2022
No major content decisions or account reinstatements will happen before that council convenes.
مشہور ٹیک نیوز لیٹر "پلیٹ فارمر" نکے مطابق ٹویٹر اکاؤنٹ ہولڈرز کو اپنے اکاؤنٹس کی تصدیق کرنے کے لیے ٹویٹر بلیو کو سبسکرائب کرنا پڑ سکتا ہے۔ تصدیق شدہ صارفین کے پاس سبسکرائب کرنے یا اپنا نیلا چیک مارک کھونے کے لیے 90 دن ہوں گے۔ مسک نے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ 7 نومبر تک ادائیگی کی تصدیق شروع کریں ورنہ انہیں نوکری سے نکال دیا جائے گا۔