(24 نیوز ) پیٹرولیم قیمتیں برقرار رہیں گی یا ردوبدل ہوگا؟فیصلہ آج ہو گا۔آئندہ15روز کیلئے پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم کریں گے ۔قیمتوں میں ریلیف کے امکانات نہیں ہیں۔ذرائع پیڑولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی میں کمی سے کچھ ریلیف دیاجاسکتا ہے۔
حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں ہے,فیصلہ تمام پہلووں کو مد نظر رکھ کر ہوگا۔حکومتی ذرائع کے مطابق حالیہ15روزمیں روپے کی قدر گری،خام تیل کی قیمت بڑھی، اس وقت پیٹرول پر47 روپے26 پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر7 روپے14 پیسے فی لیٹر لیوی وصول کی جارہی ہے۔
ضرور پڑھیں :چین پاکستان میں سب سے بڑا سرمایہ کار، سی پیک گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا: وزیراعظم
وفاقی حکومت کو پیٹرول اور ڈیزل پر50 روپے تک فی لیٹر لیوی لگانے کا اختیار ہے، اس وقت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس زیرو ہے۔