(24 نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں،عمران خان پر دس ارب روپے کا ہر جانہ کر رہا ہوں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پر دس ارب روپے کا ہر جانہ کر رہا ہوں ،عمران خان نے جلسوں میں مجھے ڈاکو کہا تھا ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب ریفرنس کو ردی ٹوکری میں پھینک دیا ،عمران خان کو عدالت میں کھڑا کروں گا ،عمران خان خود گھڑی چور ہیں ۔
ضرور پڑھیں : انقلاب نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن ؟ عمران خان دھمکیوں پراتر آئے
انہوں نے کہا ہے کہ قوم نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا ہے ،عمران خان نے قومی اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،عمران خان دشمنوں کی سیاست کر رہے ہیں۔عمران خان کا آئندہ الیکشن میں کارکردگی پر مقابلہ کریں گے،عمران خان آئندہ الیکشن میں کہیں نظر نہیں آئے گا،عمران نیازی قوم کو نفسیاتی مریض بنا رہے ہیں۔
وزیر اعظم کل چین کا دورہ کر رہے ہیں ،وزیراعظم کا دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ،صدر شی جن پنگ تیسری مرتبہ چین کے صدر منتخب ہوئے ہیں ،ان کے انتخاب کے بعد کسی بھی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ہے ،پاک چین تعلقات کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کی بات چیت کی جائے گی،چین نے ہمیشہ سیاسی و معاشی تعلقات کو آگے بڑھایا یے ،سی پیک نے 29 ارب ڈالرز کے منصوبوں کو حقیقت میں ڈھالا
5 ہزار میگا واٹ کے منصوبے چین کے ساتھ مل کر لگائے گئے ،چین کے ساتھ مل کر ایک ہزار کلومیٹر موٹر ویز تعمیر کی گئیں ،تھر کول سے سستی ترین بجلی پیدا کی جا رہی ہے ،2018 میں سی پیک کے خلاف کرپشن کی کہانیاں پھیلائی گئیں ،2018 سے 2022 تک سی پیک کو بریکیں لگا دی گئیں ۔
وزیراعظم شہباز شریف جلد ہی گوادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے
جو لوگ آزادی کے نعرے لگا رہے ہیں جواب دیں سی پیک کے لیے کیا کیا ،ایران سے 100 کلومیٹر ٹرانسمشن لائن شروع کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف جلد ہی گوادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے .پچھلے چار سالوں میں جن صنعتی زونز پر کام ہونا تھا وہ شروع نہیں ہوسکا اور اس کے ساتھ ہی اقتصادی زونز کو جلد مکمل کرنے پر کام کرنے کا کہ رہے ہیں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سی پیک کو بزنس ٹو بزنس پر لے کر جانا چاہتے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں .سابقہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے اس کی قیمت کئی گنا بڑھ چکی ہے .ڈیرہ اسماعیل خان ژوب شاہراہ کی تعمیر پر بات چیت کی جائے گی .کراچی حیدرآباد نئی چھ رویہ موٹر وے کی تعمیر کا منصوبہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں.اسلام آباد میں فرانزک لیبارٹری قائم کرنے کے منصوبے پر بات چیت کی جائے گی.