صحیفہ جبار خٹک نےشوہر سے علیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

Oct 31, 2022 | 16:56:PM
فائل فوٹو
کیپشن: صحیفہ جبار خٹک نےشوہر سے علیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے اپنے شوہر خواجہ خضر حسین سے طلاق کی گردش کرتی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پرانہوں نے بتایا کہ’ ان دونوں کے درمیان سب خیریت سے ہے، ان کے شوہر اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے ان دنوں کینیڈا میں ہیں جبکہ صحیفہ اپنے کیرئیر کی خاطر ان سے دور ہیں‘‘،انہوں نے مزید لکھا کہ ان دونوں کے زندگی میں مقاصد بہت بڑے ہیں اس لیے وہ یہ دوریاں برداشت کر رہے ہیں۔

اداکارہ و ماڈل اپنے شوہر کے لیے دعا گوہ ہیں کہ انہیں خوب کامیابی ملے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صحیفہ نے اپنے ٹیٹو ہٹانے کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے باعث ان کے نام کا ٹیٹو ہٹایا ہے۔