سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے چین کی 50 کروڑ کی امداد کا اعلان ، وفاقی کابینہ نے ایم او یو کی منظوری دیدی

Oct 31, 2022 | 17:09:PM


(24نیوز) وفاقی کابینہ نے چین کے ساتھ اہم ایم او یو کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے پوسٹ ڈیزاسٹر تعمیر نو ایم او یو کی منظوری دے دی ہے تاہم مفاہمت کی یادداشت پر دستخط وزیر اعظم کے دورہ چین میں کئے جائیں گے۔ ایم او یو کے تحت سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے چین 50 کروڑ یوآن کی

اضافی امداد دے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ سے بھی مسودہ کلیر کروا لیا گیا ہے اور وزارت قانون نے بھی مسودے کی توثیق کر دی ہے۔ 

مزیدخبریں